Home سیاست ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے،نگران وزیر اعظم

ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے،نگران وزیر اعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نعمان مصطفیٰ کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر کی قانونی اور محفوظ ذریعے سے منتقلی ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنی رقوم روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ رقوم کی منتقلی کا محفوظ ذریعہ ہے جس کے استعمال سے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت انہیں ہر ممکن مدد اور سہولت فراہم کرے گی، اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری اور ان کی جائیداد وں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی کو تاہی کی گنجائش نہیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...