Home نیوز پاکستان نگران سیٹ اپ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

نگران سیٹ اپ،وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے، نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نگران سیٹ اپ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پْر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاوٴس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی،عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...