Home تازہ ترین پہلگام فالس فلیگ ،بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

پہلگام فالس فلیگ ،بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

Share
Share

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔
مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ”آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے“۔
ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ ” ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا، تو کسی کی بھی ”پی فائیو ملک“ کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی اور سب ہی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!
بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے، رافیل بیچا، وہ بھی اْس پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ امریکا بھی، برطانیہ بھی، روس بھی اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہے، تو بلآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔
بھارتی تجزیہ کار کے مطابق اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی ہو، قطر ہو، یورپی یونین ہو، امریکا ہو، کینیڈا ہو، جاپان ہو، روس ہو اور چین سے بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں جنگ مت کرو، میں بچانے آ رہا ہوں۔ ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ ”جنگ کرنی ہی نہیں“ لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے، دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے، آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کندھوں پر اٹھانی پڑے گی، وہ چاہے اس جنگ میں ہو یا کسی اور جنگ میں۔
یاد رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناوٴنا چہرہ بینقاب کر چکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کر دیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...