Trucks and other vehicles travel in the mountainous area near Torkham, close to the Pakistan-Afghanistan border, on March 21, 2017. - Pakistan on March 20 ordered the border with Afghanistan to be reopened "immediately", a month after it was closed amid soaring tensions as Islamabad and Kabul accused one another of providing safe haven for militants. (Photo by ABDUL MAJEED / AFP)
Home نیوز پاکستان پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات سامنے آگئے

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات سامنے آگئے

Share
Share

اسلام آباد:پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ملکی معیشت پر گہرے اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں بلیک اکانومی کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان حکام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے آئٹمز کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان کسٹمز کے ساتھ غلط بیانی کرتے ہیں۔جس کا نتیجہ میں اشیا کی رپورٹ شدہ اور حقیقی قدر میں نمایاں فرق سامنے آتا ہے۔اس کے بعد یہ اشیاء پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آتی ہیں۔ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغان درآمدات میں 67% اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کی مالیت فروری 2022-23 میں 6.71 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ سال یہ درآمدات 4 بلین امریکی ڈالر تھیں افغان درآمد کئے جانے والی ایشیا میں مصنوعی فائبر، بجلی کا سامان،الیکٹرونکس آلات، ٹائر ٹیوب، چائے وغیرہ شامل ہیں۔

اِن درآمدات میں بالترتیب 35%، 72%، 80% اور 59% اضافہ ریکارڈ ہوا۔اس درآمدات کے کثیر اضافے کی وجہ سے پاکستان میں ان اشیاء کی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔مصنوعی فلیمنٹ سے بنے کپڑے کی مصنوعات میں 48%، الیکٹرونکس آلات میں 62%، ٹائرز اینڈ ربڑ میں 42%، چائے میں 51%، مشینری میں 34% جبکہ سبزی اور پھلوں کی درآمدات میں 46% کمی آئی ہے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان کی اپنی سمال اور میڈیم سکیل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور پاکستانی معیشت پر اسکے برے اثرات پڑ رہے ہیں۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بھی پاکستان کی معاشی بحالی کے لیئے دنیا میں رائج انٹرنیشنل قوانین کے مطابق کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...