Home نیوز پاکستان پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا

پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا، پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے طویل مشق کا 13 اکتوبر کو نیشنل کاوٴنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں آغاز ہوا، جس میں پاکستانی اور روسی سپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں، کمانڈنٹ نیشنل کاوٴنٹر ٹیررازم سنٹر نے مشق کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے، جبکہ یہ مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی، حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...