Home sticky post 4 پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آ باد:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلیے دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔

اس دوران اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑاجانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کیلیے مستقبل کے تعاون کیلیے امریکا کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کیلیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...