Home sticky post 4 پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دی گئی دعوت کے جواب میں بورڈ آف پیس (BOP) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ میں پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی کے نفاذ، فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد میں اضافہ اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان نے امیدظاہر کی ہےکہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کی طرف بھی منتج ہوں گی، جو ایک معتبر، وقت سے مشروط سیاسی عمل کے ذریعے بین الاقوامی قانونی حیثیت اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگی، جس کے نتیجے میں ایک آزاد، خودمختار اور مربوط فلسطینی ریاست قائم ہوگی، جو 1967 کی سرحدوں پر مبنی ہوگی اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان بورڈ آف پیس کا حصہ بن کر ان اہداف کے حصول اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...