Home sticky post 3 پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

Share
Share

راولپنڈی: پاک فضائیہ نے قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی اور بحری اہداف کو نہایت درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور روایتی وارہیڈ لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ دشمن کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام سے موٴثر طور پر بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی انتہائی درست حملہ آور صلاحیت پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور عملی لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، جس سے ملک کے مجموعی دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں حاصل کی گئی تکنیکی پختگی، جدت اور خود انحصاری واضح ہوتی ہے، اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ ممتاز سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے جنہوں نے اس جدید ویپن سسٹم کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس شاندار کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پوری پاکستان فضائیہ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ ایسی کامیابیاں ٹیکنالوجی میں خود کفالت کے قومی عزم اور بدلتے ہوئے علاقائی سکیورٹی ماحول میں ایک قابلِ اعتبار روایتی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی عکاس ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان فضائیہ کی عملی تیاری، تکنیکی برتری اور قومی سلامتی کے اہداف کے حصول کی مسلسل کوششوں کی واضح مثال ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...