Home کھیل پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرا دیا،عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرا دیا،عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن

Share
Share

کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی۔

کراچی میں ہونے والے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز سے باآسانی شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں فتح حاصل کرنے والے بعد عالمی ٹیبل پوائنٹس پر پاکستانی ٹیم 113 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر آگئی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا اور بھارت ہیں۔

آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 113.483 کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 113.286 کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 112.683 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے...

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ اور ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔...

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

کیپ ٹاوٴن :قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود...