Home sticky post 5 پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ، 5 سالہ سہولت کا اعلان

پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ، 5 سالہ سہولت کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور بنگلا دیش نے باہم معاہدے کے تحت اپنے سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اہم معاہدے کے بعد بنگلا دیش کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پاکستان کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے اور یہی سہولت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی بنگلا دیش میں حاصل ہو گی۔

یہ معاہدہ چیف ایڈوائزر کے دفتر، تَیج گاؤں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ایڈوائزری کونسل کمیٹی کی جانب سے پالیسی اور حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد طے پایا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ آئندہ 5 سال کے لیے کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش کے 30 ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود تھے اور پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کے بعد یہ تعداد 31 ہو گئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...