Home تازہ ترین پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔

ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا جس میں سیز فائر میں توسیع کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں پاک فوج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی حملے کیے۔

پاک فوج نے بھارت کے اہم عسکری، لاجسٹک اور ڈیجیٹل ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ دشمن کے تین جدید رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی جہاز گرادیے گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 10 مئی کو اچانک ایکس پر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا صوبے بھر میں پھل دار درختوں کی شجر کاری کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں پھلدار اور مقامی درختوں کی...

بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام،مدار میں نہ پہنچ سکا

نئی دہلی: بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کے باعث ناکام ہو...

پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست

راولپنڈی:پی ایس ایل10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور...

اداکار حنا طارق کو مداحوں نے عائزہ خان کا مشابہ قرار دے دیا

کراچی:ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کو مداحوں نے صف اول کی اداکارہ...