Home sticky post 6 پاکستان اور ایران کا 2028 تک دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور ایران کا 2028 تک دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کے عزم کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو 22ویں پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں کو فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ وزیرِ تجارت نے کہا کہ یہ نمائش پاک ایران کاروباری روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

ملاقات کے دوران جام کمال خان نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کے اعلیٰ سطحی دوروں کی تجویز پیش کی۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران 4 لاکھ ٹن چاول اور 3 لاکھ ٹن گوشت کی درآمد پر پیش رفت کر چکا ہے اور اب جانوروں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے بھی تیار ہے۔

وزیرِ تجارت نے بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کو سراہنے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا مسودہ جلد منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایرانی سفیر نے کوئٹہ تا زاہدان پروازوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے 2028 تک دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جام کمال خان نے ایرانی ٹرکوں کے مسائل کے حل کے لیے ایف بی آر اور وزارتِ مواصلات سے مشاورت پر زور دیا اور مند-پشین بارڈر مارکیٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے چیگدی-کوہک اور گبد-ریم دان بارڈر مارکیٹس کے جلد آغاز پر بھی زور دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے نان ٹیرف رکاوٹیں کم کرنے اور قرنطینہ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ پاک ایران قیادت نے باہمی اعتماد اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...