Home sticky post 4 پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھرپور تاریخ ہےدونوں ممالک جامع، طویل المدتی شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں،عطاء اللہ تارڑ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھرپور تاریخ ہےدونوں ممالک جامع، طویل المدتی شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں،عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھرپور تاریخ ہےدونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں اورجامع، طویل المدتی شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں۔
اٹلی کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اٹلی کے قومی دن کی پرمسرت تقریب میں شرکت میرے لئے لئے باعث اعزاز ہے، حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اٹلی کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بھرپور تاریخ ہےدونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور عالمی امن و ترقی کے عزم پر مبنی ہیں پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک جامع، طویل المدتی شراکت داری کے قیام کے خواہاں ہیں،اٹلی امن کے فروغ میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور اٹلی 75 سالہ دوطرفہ تعلقات مکمل کر چکے ہیں، ہمارے روابط مسلسل مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، گزشتہ ماہ اٹلی کے وزیر داخلہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور محنت کشوں کی نقل و حرکت سے متعلق دوطرفہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی کشیدگی کے باوجود اٹلی کے وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 2013ء سے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی) کے تحت موثر مکالماتی نظام قائم ہے، دونوں ممالک سیاسی اور اقتصادی معاملات میں باقاعدہ مکالمے کے خواہاں ہیں، پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آخری اجلاس رواں سال فروری میں ہوا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اگلے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں، اٹلی پاکستان کا تجارت اور معیشت کے میدان میں اہم شراکت دار رہا ہے۔پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جو خوش آئند ہے، کئی اطالوی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی یورپی یونین میں پاکستانی طلبہ کے لئے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔تقریباً 3500 پاکستانی طلبہ اس وقت اٹلی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی طالب علموں کی اکثریت روم کی ”لا سپینزا یونیورسٹی“ میں زیر تعلیم ہے، پاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اٹلی کی سفیر مریلینا آرمیلن اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔

Share
Related Articles

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو

نیویارک: سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد مسترد...

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ...

پنجاب میں ماحولیاتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے...