Home کھیل پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ 11 کا اعلان

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ 11 کا اعلان

Share
Share

کولمبو: پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کیلئے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی وہی ٹیم میدان میں اترے گی جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان کی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور 3 سپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں، محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے، پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...