Home کھیل یوایس اوپن ٹینس ، نواک جوکووچ اور ڈینیئل میدویدوف نے فائنل میں جگہ بنا لی

یوایس اوپن ٹینس ، نواک جوکووچ اور ڈینیئل میدویدوف نے فائنل میں جگہ بنا لی

Share
Share

نیویارک: یوایس اوپن ٹینس 2023 مینز سنگلز مقابلوں میں عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ اور عالمی نمبرتین ڈینیئل میدویدوف فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے نواک جووچ نے امریکی کھلاڑی بین شلٹن کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

یو ایس گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 3-6، 2-6 اور 6-7 کے نتائج کے ساتھ پہلے سے تیسرے سیٹ میں کامیابی حاصل کی اور پہلے کھلاڑی کے طور پر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ادھر روسی ٹینس سٹار عالمی نمبر تین ڈینیئل میدویدوف نے شہرہ آفاق ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو شکست دے دی ۔

روسی سٹار نے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو 7-6(3)، 6-1، 3-6، 6-3 سے شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی ۔

27 سالہ میدویدوف کا مقابلہ اتوار کو نواک جوکوچ سے ہوگا جس میں وہ جوکووچ کو 24 واں سلیم ٹائٹل حاصل کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...