Home sticky post پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کااعلان

پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کااعلان

Share
Share

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حکومت پاکستان نے بتایا کہ ‘حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی’۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حتمی فیصلے کے لیے مشاورت ہوئی۔ یہ مشاورت چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ کی۔
پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، نیدر لینڈز، امریکا اور نمیبیا کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں ہوگا، پاک-بھارت بڑا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں رکھا گیا ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا تھا کہ اگر پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو ٹیم کٹ کی رونمائی بھی جلد کی جائے گی تاہم، ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی نے پلان بی بھی تیار کر رکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ پلان بی کے تحت پاکستان، پاکستان شاہینز اور انڈر18 ٹیموں کا متبادل ٹورنامنٹ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...