Home sticky post 5 پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لئے،پاکستان کا جواب دشمن کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، خواجہ آصف

پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لئے،پاکستان کا جواب دشمن کی سوچ سے بڑھ کر ہو گا، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، پاک فوج نے بھارت کے متعدد فوجی قیدی بنا لیے ہیں۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی جانب سے فضائی حدود میں کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں سویلینز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور اس حملے کا جواب بھارت کی سوچ سے بڑھ کر دیا جائے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ہیں، جبکہ ایک بریکیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کیا اور بھارت کے متعدد فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

خواجہ آصف نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ میدان میں آئیں پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...