Home sticky post پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت کی جانب سے 12 ہیرب ڈرونز بھیجے گئے جنہیں پاک فوج کے چوکنا اہلکاروں نے تباہ کیا، تباہ ہونے والے بھارتی ڈرونز کا ملبہ متعلقہ علاقوں میں موجود ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، جیسے جیسے صورت حال آگے بڑھتی رہے گی آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان کی رات کے وقت جارحیت انتہائی سنگین ہے لیکن ہم ہر قسم کی جارحیت اور جنونیت سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، ہم جنونیت دکھانے والوں کو سبق سکھانے کا عزم اور پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام عالم دیکھ رہے ہیں ہندوستان خطے سمیت پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، لگتا ہے ہندوستان عقل و فہم کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے، ہندوستان کو پہلے بھی ہزیمت اٹھانا پڑی جس میں اس کے 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ایل او سی پر بھی بھارت کو بھاری جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا، بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنے کا عمل جاری ہے، افواج پاکستان بھارتی ڈرونز کو ایک ایک کر کے ناکارہ بنا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...

صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے مدد کی پیش کش کردی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کو کم کرنے کیلیے...