Home #ٹرینڈ وفاقی اور صوبائی حکومتیں علم و تدریس کے فروغ اور خواندگی کے شرح میں اضافہ کے لیے متحد ہیں، وزیراعظم

وفاقی اور صوبائی حکومتیں علم و تدریس کے فروغ اور خواندگی کے شرح میں اضافہ کے لیے متحد ہیں، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر علم و تدریس کی معاشی و معاشرتی زندگی میں اہمیت اور ترقی و خوشحالی میں بنیادی حیثیت کو اجاگر کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔

خواندگی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعلیم انفرادی اور اجتماعی سطح پر کسی بھی قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی طرف سفر کرنے کا نام ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فی صد ہے جو کہ نہ صرف دنیا کے جدید تقاضوں سے کم ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے دوسرے ممالک سے بھی کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم تعلیم کے حصول کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ ہم اپنے بچوں، جوانوں اور معاشرے کی اجتماعی ترقی کے راستے کھول سکیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں علم و تدریس کے فروغ اور خواندگی کے شرح میں اضافہ کے لیے متحد ہیں۔ اس قومی مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کرے بلکہ اعلی تعلیم، ہنر مندی اور ٹیکنیکل علم سے اسکی واقفیت بھی یقینی ہو۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...