Home highlight حکومتِ پاکستان خواندگی کے فروغ کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے،صدر آصف زرداری

حکومتِ پاکستان خواندگی کے فروغ کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے،صدر آصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے کہا ہےکہ خواندگی پاکستان کے لیے قومی تعمیر کی بنیاد ہے۔ یہ غربت میں کمی، جدت کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ قوم ہی مضبوط قوم ہوتی ہے، جو دانش، استقامت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ اپنے مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ خواندگی صرف پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کا نام نہیں، بلکہ یہ انسانی فکری نشوونما کا فروغ، عزتِ نفس کا معاملہ اور ایک بنیادی انسانی حق بھی ہے۔ یہ افراد کو اعتماد عطا کرتی ہے، انہیں معاشرے میں آواز فراہم کرتی ہے اور اُن مواقع کے دروازے کھولتی ہے جو بصورتِ دیگر اُن کی پہنچ سے باہر رہتے۔ انہوں نے کہا کہ خواندگی ذاتی ترقی اور سماجی ارتقاء کی بنیادبھی ہے، جو شہریوں کو معیشت، ثقافت اور جمہوریت میں بھرپور شرکت کے قابل بناتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین اور بچیوں کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ایک تعلیم یافتہ خاتون نہ صرف خود کو سنوارتی ہے بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے کی فلاح کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ وہ تبدیلی اور ترقی کی علمبردار بنتی ہے۔ خواتین کی تعلیم میں سرمایہ کاری، صحت مند خاندانوں، مضبوط معیشت اور ایک منصفانہ معاشرے کی ضمانت ہے۔ کوئی قوم اُس وقت تک اپنی اصل صلاحیت حاصل نہیں کر سکتی جب تک اُس کی آدھی آبادی ترقی کے عمل میں شریک نہ ہو ۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومتِ پاکستان خواندگی کے فروغ کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے اور مضبوط عوامی پالیسیوں، معیاری تعلیم میں سرمایہ کاری، ڈیجیٹلائزیشن میں جدت اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے اس مقصد کی طرف گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رسمی اور غیر رسمی تعلیم کو مضبوط بنا کر یہ یقینی بنا رہا ہے کہ ہر بچہ، نوجوان اور بالغ فرد، وہ خواہ کسی بھی عمر، جنس یا سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھتا ہو،سیکھنے کے مواقع حاصل کر سکے۔تاہم، یہ قومی فریضہ اجتماعی عزم کا متقاضی ہے۔خاندانوں، کمیونٹیز، سول سوسائٹی، میڈیا اور نجی شعبے سمیت ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں سیکھنے کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا اور تعلیم کو پوری قوم کا مشترکہ اثاثہ بنانا ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...