Home sticky post آٹھ ستمبر 1965: پاکستان کی افواج کی کامیاب کارروائیاں، بھارت کو میدان جنگ میں پسپائی کا سامنا

آٹھ ستمبر 1965: پاکستان کی افواج کی کامیاب کارروائیاں، بھارت کو میدان جنگ میں پسپائی کا سامنا

Share
Share

اسلام آباد:8 ستمبر 1965 کو جنگ کے آٹھویں روز بھارتی فضائیہ نے شدید مایوسی کے عالم میں پاکستان کی غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزیر آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کی شہری آبادی کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کے ہسپتال اور ضلعی عدالتوں کو بھارتی فضائیہ کی بمباری کا سامنا تھا۔

تاہم، پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کو لاہور اور سیالکوٹ کے علاقوں سے مار بھگایا۔ اس دوران، پاک فوج نے سیالکوٹ کے علاقے میں 21 بھارتی ٹینک ناکارہ کر دیے، جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔

پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بھارتی فوجی ساز وسامان قبضے میں لینے کے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنی افواج کی حوصلہ افزائی کے لیے گھروں سے نکل آئے۔

پاکستان نیوی نے بھی اہم کردار ادا کیا، جس نے 12 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد دوارکا کے بحری اڈے اور ریڈار اسٹیشن کو تباہ کر دیا، اور دشمن کو سمندری محاذ پر شل کر دیا۔

پاک فضائیہ نے بھی اپنی کامیاب کارروائیوں کا مظاہرہ کیا، جب اس نے لدھیانہ کے قریب ہلواڑہ کے مقام پر بھارتی فضائیہ کے اڈوں پر زبردست حملہ کیا۔ اس حملے میں 70 سے زائد بھارتی طیارے تباہ کر دیے گئے، جس سے بھارتی فضائیہ کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔

اس دن کی کارروائیاں پاکستانی افواج کی جرات، حکمت عملی اور عزم کا بھرپور مظاہرہ تھیں، جنہوں نے دشمن کے تمام محاذوں پر شکست دی اور جنگ کی سمت بدل کر رکھ دی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...