Home سیاست ‎پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

‎پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا کوآڈ کاپٹر مار گرایا

Share
Share

‎ اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینیٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراوٴ کر لیا۔
‎ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل عرصے بعد ایوان میں آئے تو پی ٹی آئی سینیٹرز نے ان کا استقبال کیا۔
‎پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراوٴ کر لیا۔
‎سینیٹرز نے قیدی خواتین اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے لگاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ دینے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ اور واک آوٴٹ کردیا۔
‎بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ سے ہماری خواتین سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ایک کیس سے نکلتی ہیں تو جیل کے باہر سے دوسرے کیس میں پکڑ لیا جاتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نظام آئین پر مبنی ہے، آئین میں واضح لکھا ہے جس جماعت کی جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ، سیاسی جماعتوں کا کوٹے سے ہٹ کر مخصوص نشستیں لینے کا دعوی کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

‎سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

‎انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو سیٹس پی ٹی آئی کی بنتی ہیں ان کو دی جائیں، جو کچھ اس الیکشن میں ہوا اس سے نظریں نہیں چھپاتے، چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے تھا الیکشن شفاف نہیں تھا۔
‎سعدیہ عباسی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں زیر عتاب ن لیگ تھی اب پی ٹی آئی زیر عتاب ہے، اگر خدیجہ شاہ رہا ہوسکتی ہے تو یاسمین راشد ، صنم جاوید اور دیگر کا کیا قصور ہے، ان کا قصور یہ ہے کہ خدیجہ شاہ کی پہنچ ہے لیکن دیگر کی نہیں ، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں

‎سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں چھوٹے بچے بھوک اور پیاس سے شہید ہو رہے ہیں، ہمارے مسلمان بہن بھائی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہیں، امریکہ بھی فلسطینوں کے قتل عام میں برابر کا حصہ دار ہے۔

‎انہوں ے مزید کہا کہ غیر مسلم ممالک عالمی عدالت انصاف میں جا رہے ہیں لیکن مسلم ممالک نہیں جا رہے، پی ایس ایل میں فلسطین کے قاتلوں کی تشہیر کی جا رہی ہے، یہودیوں کے حمایت یافتہ کے ایف سی کی اسپانسر شپ کیوں لی گئی؟۔

‎بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...