Home سیاست پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

Share
Share

راولپنڈی:کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیرصدارت دو روزہ 261 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسروں، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا، شرکاء نے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے اغواء، تشدد اور قتل کی کارروائیوں کی مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، بھارتی ہتھکنڈے بہادر کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے خطرات پر جوابی حکمت عملی بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا، افغانستان میں دہشت گردوں کو جدید ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیا۔

شرکاء نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

فورم نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی، فورم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور جاری تنازع کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔

فورم نے سمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔فورم نے کہا کہ پاک فوج ایسے جرائم کی روک تھام کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

فورم کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...