Home #ٹرینڈ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

Share
Share

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب ہوئی، پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔
منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، ہماری قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے بات ہوتی رہتی ہے۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا موٴقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے...

پاک فضائیہ کی ہیبت، پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے...

پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت...