Home sticky post 2 ٹی20 سیریز ، پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

ٹی20 سیریز ، پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوٴڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ فخر زمان نے 28، حسن نواز نے 24 اور فہیم اشرف نے 16 رنز کے ساتھ اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔
کپتان سلمان علی آغا اور محمد حارث بالترتیب 11 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔
ویسٹ انڈین بولنگ میں شیمار جوزف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے خطرناک آغاز کیا، لیکن پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز تک محدود رہی۔ محمد نواز نے 3 وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹا، صائم ایوب نے بھی شاندار اسپیل میں 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...