Home sticky post پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک: پاکستان نے غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا۔
عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71ہزار بچوں 17ہزار ماوٴں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔
یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، غزہ میں قحط تشویشناک رخ اختیار کرگیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...