Home سیاست پاکستان کی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

پاکستان کی غزہ میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےعام شہریوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے، یہ عام شہریوں کو مزید قتل عام سے بچانے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برادری خصوصاً اسرائیل کے حامیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ حملوں کو روکنے، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ غزہ کے محصور لوگوں کو بلا تعطل امدادی سامان فراہم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...