Home تازہ ترین اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصی کی مذہبی، تاریخی اور قانونی شناخت کو کم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،پاکستان

اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصی کی مذہبی، تاریخی اور قانونی شناخت کو کم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نےاسرائیل کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مقدس مقامات کی تاریخی شناخت اور تقدس بحال رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی رہائشیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مذہبی، تاریخی اور قانونی شناخت کو کم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقدس مقامات کی تاریخی شناخت اور تقدس بحال رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان غزہ کے شہریوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ غزہ میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے کا حالیہ اقدام اسرائیلی جارحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح کے حملے فوری بند ہانا چاہئیں۔پاکستان فلسطینی عوام کے حق خوداردیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...