Home نیوز پاکستان پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہ مل سکی

پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہ مل سکی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کی کوئی ڈیڈ لائن نہ مل سکی۔

وزارت خزانہ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ایکسٹرنل فنانسنگ پر ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے بھی ورچوئل مذاکرات میں محصولات شارٹ فال پر بات چیت کی، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ایکسٹرنل فنانسنگ کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، دوست ممالک سے قرض رول اوور اور نئے فنانسنگ اقدامات بارے بھی آگاہ کیا، آئندہ ہفتے تک دوست ممالک سے قرض رول اوور ہونے کی ٹائم لائن دی۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کیلئے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور پہلے کرانا ہو گا، عالمی مالیاتی فنڈ مشن نے رواں ماہ ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال بھی پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا نہ کیا تو محصولات ہدف پورا کرنے کیلئے ایف بی آر حکام سے پلان طلب کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...