Home تازہ ترین پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کی پروقار تقریب، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کی پروقار تقریب، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی مسلح افواج، جوہری دفاعی صلاحیت، اور قومی خودمختاری کے تحفظ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں سابق فوجی افسران، چین اور پاکستان کی نمایاں کاروباری شخصیات، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندگان، دفاعی تجزیہ کاروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی دفاع کے حوالے سے پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے وطن عزیز کے لیے اپنی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

چین سے خصوصی طور پر آنے والی کاروباری شخصیات، مس نینا (کنٹری ہیڈ، انرجی سولیوشنز) اور مسٹر یحییٰ (مائننگ و الیکٹرک کار بزنس مین) نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کو ان کی قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان کی قیادت پر مبارکباد دی اور پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے لیے سودمند ہے بلکہ علاقائی استحکام کے لیے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

تقریب کے مقررین نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں اور اس وقت کی سیاسی و عسکری قیادت کی انتھک خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے آپریشن “بُنيَانٌ مَرصُوصٌ” میں چین، ترکی، آذربائیجان اور دیگر دوست ممالک کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم (ریٹائرڈ) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، جب 28 مئی 1998 کو وطن عزیز نے جوہری دھماکوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کہ آپریشن بُنيَانٌ مَرصُوصٌ نے ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، اور تمام سابق فوجی اور غازی آج بھی اسی جذبے سے ملک کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کو حالیہ کشیدگی میں جو عبرتناک شکست ہوئی، اس کے پیش نظر پاکستان کو مستقبل میں کسی بھی بھارتی جارحیت کے خلاف ہمیشہ چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔

تقریب کا اختتام دعا اور قومی یکجہتی کے عزم کے ساتھ کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے ملک کی سلامتی، ترقی اور دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...