Home سیاست پاکستان کا افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

پاکستان کا افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا، متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ قدرتی آفت میں لاپتہ ہوجانے والے افراد کی جلد ریکوری کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...