Home سیاست افواج پاکستان ہمارا غرور ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے،خواجہ آصف

افواج پاکستان ہمارا غرور ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے،خواجہ آصف

Share
Share

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے ٹرائل کے لیے کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جارہی کیونکہ قانون پہلے سے موجود ہے اور عدالتیں بھی موجود ہیں جو کہ گزشتہ 75 برس سے کام کررہی ہیں۔، شہدا کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات کی توہین کی گئی ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔

بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں برسر پیکار ہیں تحریک انصاف اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

چونڈہ یادگار شہدا پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں، اس ملک کی خاطر ہماری جان و مال سب قربان ہے، 9 مئی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں، باقاعدہ منصوبے کے تحت ایک تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی، بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں برسر پیکار ہیں، برف پوش پہاڑوں، سیاچن گلیشئیر سے لے کر فاٹا، افغانستان کی سرحدوں تک حفاظت کر رہے ہیں، رینجرز ، پولیس اور افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے ٹرائل کے لیے کوئی نئی فوجی عدالت قائم نہیں کی جارہی کیوں کہ قانون پہلے سے موجود ہے اور عدالتیں بھی موجود ہیں جو کہ گزشتہ 75 برس سے کام کررہی ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی کے بنیادی حقوق سلب نہیں کریں گے صرف ان افراد کا شناخت کے بعد ٹرائل کیا جائے گا جو حملے کے وقت ویڈیوز میں نظر آرہے ہیں۔

بعد ازاں سیالکوٹ میں نجی کالج کی سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وطن اور مٹی کے ساتھ آپ کی محبت بلا مشروط ہونی چاہیے، نومئی کے واقعات نے ثابت کیا کہ کچھ لوگوں کی اس وطن کے ساتھ محبت اپنے اقتدار کے ساتھ مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومئی کو واشگاف الفاظ میں ایک شخص نے پیغام دیا کہ میرے پاس اگر اقتدار نہیں تو میں وہاں پر حملہ کروں گا جہاں دشمن کرتا ہے، شہدا کی یادگاروں سمیت فوجی تنصیبات کی توہین کی گئی ، پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس مٹی اور پاکستان کے ساتھ محبت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج بھی افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے سمیت دیگر کئی علاقے دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس کے جواب میں ہماری فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ کر ہماری حفاظت میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں وزیر دفاع ن لیگی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ قافلے کی صورت میں چونڈہ یادگار شہداء تشریف لائے۔ شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں رکھیں۔ خواجہ محمد آصف نے طالبات میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...