Home sticky post پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی،شہبازشریف

پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی،شہبازشریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔بہت جلد طلباء کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بہت جلد طلباء کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو گا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چین جانے والے ان طلباء میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔

Share
Related Articles

اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے حماس...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل...