Home نیوز پاکستان پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی منافع سمیت ادائیگی کردی

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی منافع سمیت ادائیگی کردی

Share
Share

کراچی: پاکستان نے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی میں اصل رقم کے ساتھ منافع بھی ادا کیا گیا ہے۔

ادائیگی سے متعلق مرکزی بینک کے مطابق انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی ہے، جو بانڈز ہولڈرز کو ادائیگی کرے گا۔ پاکستان نے 2014ء میں ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کا اجراء کیا تھا اور یہ ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز اپریل 2024ء میں میچور ہو گئے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے میچورنگ بانڈز کی بروقت ادائیگی کی ہے۔ جس سے پاکستان کی معیشت پر سرمایہ کاروں اور عالمی اداروں کا اعتماد بلند ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...