Home sticky post 3 پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ

Share
Share

تہران: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ایرانی وزیرِ صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی وزیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جس پر جام کمال خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد حوصلہ افزاء ہے۔

دونوں وزراء نے 10 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے کل ہونے والے اجلاس میں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے روڈمیپ تیار کیا جائے گا۔

جام کمال خان نے کہا کہ بارٹر ٹریڈ، فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) اور بارڈر مارکیٹس کو فعال بنانا ناگزیر ہے۔ دونوں ممالک نے سڑک، ریل اور بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیرِ تجارت نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نجی شعبے کی سہولت کاری پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی چاول اور گوشت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی وفد میں ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن، وزارتِ خارجہ اور چیمبر آف کامرس کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...