Home sticky post 2 پاکستان کا مستقبل جمہوری اُصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے وابستہ ہے، وزیراعظم

پاکستان کا مستقبل جمہوری اُصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے وابستہ ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن (15 ستمبر) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی آواز اور عوامی شمولیت کا نام ہے، جو معاشرتی برابری، قانون کی حکمرانی اور قومی اتحاد کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان کی جمہوری ترقی میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے بلکہ صوبوں کو وفاق میں مساوی کردار بھی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان جمہوری اداروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور عوامی و قومی مفاد کے لیے قانون سازی کی مجاز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئین پاکستان خواتین اور اقلیتوں کی شمولیت، مذہبی آزادی اور نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ، آزادی، برداشت اور قانون کی حکمرانی ہی وہ اصول ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی ملک اپنے مسائل حل کر سکتا ہے اور موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھی جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے اور اقوام متحدہ کے تمام معاہدوں اور اصولوں کی پاسداری کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ کردار پائیدار ترقی کے اہداف (SDGS) سے ہم آہنگ ہے جن میں امن، انصاف اور مضبوط اداروں کا فروغ شامل ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوام، ادارے اور حکومت مل کر جمہوری اصولوں کے تحفظ اور ایک ترقی یافتہ مستقبل کی تعمیر کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...