Home sticky post قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے،صدرٹرمپ

قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے،صدرٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھرمیں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے، یہ صحیح نہیں، قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے، شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس سے متعلق محتاط ہونے کی ضرورت ہے، یورپی ممالک میرے دوست ہیں لیکن روس سے تیل کے خریدار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھرمیں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے، یہ صحیح نہیں، روس پر پابندیاں لگانے کیلئے تیار ہیں، یورپ روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے، یورپ کو بھی امریکا کے مطابق اقدامات کرنا ہوں گے، امریکا نہیں چاہتا یورپ روس سے تیل خریدے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یورپ اپنی باقی معیشت قربان کرنے کو تیار ہے، ٹک ٹاک پر مذاکرات کر رہے ہیں لیکن فیصلہ چین پر منحصر ہے، چارلی کرک کے قتل پر جشن منانے والوں کی چھان بین جاری ہے، قتل پر جشن منانے والے بیمار ذہن کے پاگل ہیں۔
یادرہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل روانگی سے قبل کہنا تھا کہ قطر پر حملے پر تنقید کے باوجود امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، ان حملوں نے ناصرف ٹرمپ بلکہ علاقائی اور عالمی حلقوں میں بھی غصہ پیدا کیا اور دوحہ کو برہم کر دیا جو کہ امریکہ کی خطے میں قریبی اتحادی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات پر بھی اثر انداز ہوئی ہے، جن میں قطر بنیادی ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...