Home تازہ ترین پاکستان اصلاحات کے ذریعے پائیدار میکرواکنامک استحکام کیلیے پرعزم ہے،اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان اصلاحات کے ذریعے پائیدار میکرواکنامک استحکام کیلیے پرعزم ہے،اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف کے مشرق وسطی اور وسط ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے ملاقات کی ہے۔اسحاق ڈار نے ایکسٹنڈڈ فنڈ سہولت کے مطابق پہلے جائزے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اار ایف بی آر کے حکام بھی شریک تھے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکسٹنڈڈ فنڈ سہولت کے مطابق پہلے جائزے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستا ن کے ساتھ آئی ایم ایف کے مسلسل تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اصلاحات کے ذریعے پائیدار میکرواکنامک استحکام کیلیے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی جانب سے جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...