Home تازہ ترین صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا

صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا

Share
Share

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازا۔وزیراعظم نے کہاکہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا۔
آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں،بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا،ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک تھے۔
ارکان پارلیمنٹ، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...