Home سیاست پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اورجانی نقصان پر گہری تشویش ہے،نگران وزیر اعظم

پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اورجانی نقصان پر گہری تشویش ہے،نگران وزیر اعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اورجانی نقصان پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے راہداری کھولنی چاہیے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کا غزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تہذیبی اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو محصور غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے راہداری کھولنی چاہیے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ کی بگڑتی صورتحال پر او آئی سی اور رکن ممالک سے قریبی رابطے میں ہیں، نگران وزیر خارجہ 18 اکتوبر کو او ا?ئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے بتایا ہے کہ نگران وزیرخارجہ غزہ کی تکالیف کم کرنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں فوری جنگ بندی اورناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...