Home سیاست پاکستان کاروبار اور معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے،نگران وزیراعظم

پاکستان کاروبار اور معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے،نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اوپن پاکستان کے حوالہ سے نئی ویزا رجیم کا فیصلہ کیا ہے۔ اور معیشیت کو ڈیجیٹل کیاجائے گا ۔کاروباری افراد یا سرمایہ کار بیرون ملک سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کی دستاویز پر پاکستان کا ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے آج اوپن پاکستان کے حوالے سے نئی ویزا رجیم کے متعلق انتہائی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس کے تحت کاروباری افراد اور کاروبار سے منسلک بیرون ملک مقیم لوگ اگر پاکستان آنا چاہیں تو ان ممالک یا بین الاقوامی کاروباری اداروں کی جانب سے جاری ایک دستاویز پر ان کو آسانی سے پاکستان کے تمام مشنز ویزا کا اجراء کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے تمام چیمبرز اور کاروباری افراد پاکستان سے باہر کسی فرد کو ایسی دستاویز جاری کریں گے اس کی بنیاد پر اس فرد کو ویزا کے اجراء میں آسانیاں ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ افراد کے ساتھ ساتھ درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی یہ آسان ویزا رجیم کی سہولیات میسر ہوں گی۔ پاکستان کاروبار اور معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

نگران وفاقی وزراءکی میڈیا کو بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لک افریقہ پالیسی مرتب کی گئی ہے، پالیسی کے تحت افریقی ملکوں سے روابط مزید بڑھائے جائیںگے

وزیر داخلہ نے کہا کہ کافی عرصے سے ویزا پالیسی مرتب نہیں ہو پا رہی تھی،وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی کو کاروبار دوست بنایا ہے،۔

بیرونی سرمایہ کاروں کو آسان شرائط پر ویزا کی فراہمی یقینی بنائی جائگی بندوق کی نوق پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...