Home نیوز پاکستان پاکستان سائنس کے میدان میں ہمسایہ ملک سے کہیں پیچھے رہ گیا،عمر سیف

پاکستان سائنس کے میدان میں ہمسایہ ملک سے کہیں پیچھے رہ گیا،عمر سیف

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، اور سائنس و ٹیکنالوجی عمر سیف نے انکشاف کیا ہےکہ پڑوسی ملک انڈیا چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن چکا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سائنس کے میدان میں ہمسایہ ملک سے کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس)پر ایک ٹویٹ میں عمر سیف نے کہا کہ پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق اور ترقی پر اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.16 فیصد خرچ کرتا ہے جبکہ جنوبی کوریا چار فیصد سے زائد سرمایہ کاری اس میدان میں کرتا ہے۔

عمر سیف نے بتایا کہ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں ایک دن گزارا اور کہا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں علمی معیشت کے بارے میں بہت زیادہ بات ہوتی ہے لیکن وہ ملک اپنی جی ڈی پی کا صرف 0.16 سائنس اور تحقیق پر خرچ کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا آخری اجلاس (وزیراعظم کی زیر صدارت) 2001 میں (22 سال پہلے) ہوا تھا۔دوسری جانب پڑوسی ملک انڈیا چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن چکا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان سائنس کے میدان میں ہمسایہ ملک سے کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...