Home highlight عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے جس میں 20 ارب ڈالر عالمی بینک دے گا جب کہ باقی 20 ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے اور رواں ماہ کے وسط میں ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر اندازاہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے جب کہ مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...