Home نیوز پاکستان پاک بحریہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Share
Share

اسلام آباد: پاک بحریہ نے سمندر  میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں  منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پا ک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...