Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب،آپریشن،منشیات ضبط کر لی

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب،آپریشن،منشیات ضبط کر لی

Share
Share

راولپنڈی:پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق خفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سمندر میں منشیات اسمگلنگ، بحری قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...