Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Share
Share

راولپنڈی:پاک بحریہ نے اپنی دفاعی قوت میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا بحری جنگی جہاز سے کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر مار کرنے والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔

شپ لانچڈ بیلسٹک میزائل (SLBMs) سسٹم میں دیگر سسٹمز کے مقابلے میں اسٹیلتھ (رڈار میں نہ آنے کی صلاحیت)، لچک اور اپنا دفاع تک کرنے کی صلاحیتیں ہیں۔

بھارتی بحریہ کی تعمیر کے تناظر میں آج کی صلاحیت میں اضافہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔ اس نے بحر ہند میں طاقت کے ترازو کو متوازن کر دیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو چیک میٹ کر دیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے ایئرکرافٹ کیریئر (طیارہ بردار بحری جہازوں) اور دیگر جنگی جہازوں کا توڑ نکال لیا گیا ہے۔

مستقبل میں بھارتی بحریہ کیا ترقیاتی حکمت عملی اپنائے گی؟ بھارتی پالیسی سازوں کےلیے یہ ایک شدید مخمصہ ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...