Home #ٹرینڈ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سفیر رضا امیری مقدم

ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سفیر رضا امیری مقدم

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ”ایکس “ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی اور عزت و وقار کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی اور نہایت اہم موقع پر جب عظیم ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، اس موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور پاکستان کی قومی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین، علمائے کرام، سیاسی جماعتوں اور میڈیا اداروں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اصولی اور بہادرانہ موٴقف اختیار کیا۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا بھی شکریہ جس نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم جیسے عالمی فارمز پر ایران کی مستقل اور بھرپور حمایت کی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام و حکومتیں تاریخ کے ہر دور میں یکجہتی، بھائی چارے اور تعاون کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہیں۔
سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ عظیم فتح مسلم امہ کی اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے فخر، طاقت، خود اعتمادی، حوصلے اور حق کی باطل پر فتح کی ایک روشن علامت کے طور پر نقش ہو جائے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...