Home نیوز پاکستان پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا

پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناوٴ سے متعلق افغان وزارت خارجہ کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے کل کے غیر سنجیدہ بیان کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ یہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور قابل مذمت مداخلت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت ایک جمہوری ملک کو لیکچر دینے کے بجائے اپنے گھریلو مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم کے حق کی فراہمی بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنے ملک کو ایک بار پھر عالمی دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکے اور دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کے بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے، یہ دہشت گرد پڑوسی ممالک میں امن اور سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور افغانستان سمیت تمام ریاستوں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ بین الاقوامی طرز عمل اور بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کریں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...