Home کھیل پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

Share
Share

کرائسٹ چرچ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ٹی20 میچ میں 159 رنز کا ہدف دیدیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، پاکستانی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، وہ محض ایک رن بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بابراعظم 19 رنز بناکر ایڈم ملنے کا شکار بنے جبکہ فخر زمان 9، افتخار احمد 10 اور صاحبزادہ فرحان ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز نے میچ کے اختتامی لمحات میں 9 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے 2، 2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر کلین سوئپ پر نظریں مرکوز ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ کیویز کیخلاف کم بیک کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...