Home سیاست پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلئے برطانیہ سے مدد مانگ لی

پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلئے برطانیہ سے مدد مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کیلئے برطانیہ سے مدد مانگ لی ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروا ئی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہونیوالی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگ لی ملاقات کے دوران برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔

برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے بھی خصوصی ملاقات کے دوران تعاون کی درخواست کی تھی۔

اسی دوران اسحاق ڈار نے متعدد عالمی سفراء سے بھی ملاقات کی اور عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی بحالی کیلئے اپنی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...